ابنا: امریکی وزیر خارجہ نے مشرق وسطی کے بعض ملکوں کے دورے کے موقع پر قطر میں کہا کہ واشنگٹن پانچ جمع ایک گروپ کے تحت اور مذاکرات سے، ایران کے اپنے ایٹمی پروگرام کے پرامن ہونے کے بارے میں جو ٹھوس تجویز دی ہے اس کے سلسلے میں تعاون کرنے کو تیار ہے۔ جان کیری نے اسی کے ساتھ ساتھ یہ دعوی بھی کیا کہ ایٹمی معاملے پر تعاون کرنے کے سلسلے میں ایران کے لئے وقت اب ختم ہورہا ہے۔ امریکہ اور یورپ نے ایران کے ایٹمی پروگرام پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ایران پر طرح طرح کی پابندیاں لگائي ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ اور اسکے اتحادیوں کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو این پی ٹی کا رکن ہونے کے ناطے پرامن ایٹمی ٹکنالوجی سے استفادہ کرنے کا حق ہے۔
5 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 397388
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہےکہ واشنگٹن ایران کے ساتھ اس کے ایٹمی پروگرام کے تعلق سے تعاون کرنے کو تیار ہے۔